دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی میڈیا میں مولانا مسعود اظہر کی ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ خبر
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستانی میڈیا نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر صبح 5 بجے بہاولپور مسجد سے واپس آتے ہوئے 'نامعلوم افراد' کے کئے گئے بم دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم ہندوستانی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک اس خبر کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پہ ہندوستان کی طرف سے سرکاری سرپرستی میں فیک نیوز چلانے کے متعدد بڑے نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے سے ہندوستانی میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔
10 جولائی 1968 کو بہاولپور پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔مولانا مسعود اظہر کو انڈین ایئر لائنز کی پرواز 814 (IC814) کو ہائی جیک کر کے ہندوستانی جیل سے چھڑایا گیا تھا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق مولانا مسعود اظہر کے خلاف ہندوستان نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے، 2016 میں پٹھانکوٹ ایئربیس پہ حملے،5 جولائی 2005 کو ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر پر حملہ ،14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پہ حملے اور 3 جنوری 2016 کو افغانستان کے بلخ میں مزار شریف میں ہندوستانی قونصل خانے پر حملے کرانے کے الزامات میں مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
واپس کریں