دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں شہید
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فوج کے ساتھ جنوبی ضلع شوپیاں میں ہونے والی ایک طویل جھڑپ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوا ہے۔ ہندوستانی فوج کے مطابق یہ مجاہد فورسز اور ہندوستانی مفادات پر حملوں میں ملوث تھا۔میڈیا کو بتایا گیا کہ چھوٹی گام نامی گائوں میں ایک اطلاع پہ فوجی آپریشن شروع کیا گیا ۔ شہید ہونے والے مجاہد کانام بلال احمد ولد احمد بٹ بتایا جاتا ہے جو چک چولان کا رہائشی ہے۔بلال احمد نے ایک ہندوستانی فوجی کو بھی ہلاک کیا اور اس کی ایماء پہ بارہ سے زائد مقامی نوجوانوں نے آزادکی کی مسلح مزاحمتی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔
واپس کریں