دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بنک آف آزاد جموں وکشمیر کی سال2023میں شاندار کارکردگی کے اعداد و شمار جاری
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) 4جنوری2024۔ بنک آف آزاد جموں وکشمیرنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2023میں ایک ارب 20کروڑ روپے سے زائد آپریٹنگ منافع حاصل کیا۔جمع المبارک کو بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے31دسمبر2023 کے فنانشل اعداد و شمارکے مطابق ریاستی مالیاتی ادارہ خطے کی معاشی و سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے اپنے ویژن کے تحت منافع سمیت تمام شعبہ جات میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔اثاثہ جات کی مالیت33.23ارب روپے سے تجاوزکرچکی ہے جب کہ ڈیپازٹس24.14ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔علاوہ ازیں بیرون ملک سے ترسیلات زر 5.48ارب روپے سے زائد ہو گئے ہیں۔ادارے کے معزز کھاتہ داروں کی تعداد2لاکھ 61ہزارہوچکی ہے اور برانچ نیٹ ورک شہری و دیہی علاقوں میں 85آپریشنل برانچوں تک پھیل گیا ہے۔صارفین کو ان کی دہلیز پر بینکاری خدمات بہم پہنچانے کے لئے رواں سال بینکنگ سہولیات سے محروم مزید علاقوں میں برانچیں کھولی جائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ روایتی بینکاری کے ساتھ ساتھ بینک اس خطے کی معیشت کا پہیہ چلانے میں اہم اور بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ادارے کی جانب سے اب تک4.14 ارب روپے سے زائدکے قرضہ جات کی فراہمی نے ریاستی معیشت کی رفتار تیز کرنے سمیت چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کے ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کئے ہیں۔کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے رواں سال انتہائی آسان شرائط پر قرضہ جات کی نئی پرکشش سکیمیں متعارف کی جائیں گی۔ ریاستی عوام بالخصوص تاجربرادری کی جانب سے بھرپور پذیرائی کے باعث بینک کا صارفین اور تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ باہمی اعتماد کا تعلق مزید مستحکم ہوا ہے۔ جو کہ آزاد کشمیر حکومت بالخصوص وزیر اعظم آزادکشمیر کی خصوصی دلچسپی، بورڈ آف ڈائریکٹرزخاص طور پر ریاستی وزیر خزانہ و چیئرمین بینک اور ان کی زیر نگرانی عملے کی شبانہ روز انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔2024میں بھی معزز صارفین کی خدمت کوہی مشن سمجھ کر ان کے لئے مزید بینکاری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
واپس کریں