دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کی کشمیر کونسل کے1 اور اسمبلی کے 9ارکان کو 15جنوری تک گوشوارہ جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل کرنے کی وارننگ
No image .مظفرآباد (پی آئی ڈی)5جنوری2024۔ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کونسل(الیکشن) ایکٹ 1976 کی دفعہ 26-A ذیلی دفعہ (1) اور آزاد جموں و کشمیرالیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 78کی ذیلی دفعہ (4) کی کی منشا کے مطابق بالترتیب ہر ممبرآزاد جموں و کشمیر کونسل اور ممبر آزاد جمو ں و کشمیرقانون ساز اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 30 جون سے پہلے کے اپنے اثاثہ جات اور اپنے زیر کفالت بیوی بچوں کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے قبل مطابق نمونہ اسٹام پیپر پر مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے قبل ازیں بھی بذریعہ پریس ریلیز جملہ معزز ممبران کو مطلع کیا تھا کہ وہ اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2022-23 کی تفصیل 31 دسمبر2023 سے قبل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں بصورت دیگر ایسے ممبران کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی جن کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ ہوئی توان کے نام بذریعہ پریس ریلیز شائع کر دیئے جائیں گے اور 15 جنوری2024 تک اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کروانے والے ممبران کی رکنیت تحت قانون معطل کر دی جائے گی۔
ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق خان اور ممبران آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجیدایل اے 2-میرپور 2، چوہدری علی شان ایل اے 6-بھمبر 2، سردار عتیق احمد خان ایل اے۔14باغ1، ضیا القمرایل اے۔15باغ2، راجہ فیصل ممتاز راٹھورایل اے۔17باغ4، سردار محمد حسین خان ایل اے۔ 23 پونچھ و سدھنوتی۔6، غلام محی الدین دیوان ایل اے 41-کشمیر ویلی2،محمد عاصم شریف ایل اے 42-کشمیر ویلی3، مظہر سعیدممبر برائے مخصوص نشست علما مشائخ نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2022-2023 کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائی ہے۔لہذا بتقاضا قانون درج بالا معزز ممبران کے نام آزاد جموں وکشمیر کونسل(الیکشن) ایکٹ1976 کی دفعہ 26-A ذیلی دفعہ) 2 (اور آزاد جموں وکشمیر الیکشنزایکٹ کی دفعہ 78کی ذیلی دفعہ(5) کے تحت شائع کئے جارہے ہیں۔ 15 جنوری 2024 تک ان کی طرف سے اثاثہ جات کی تفصیل داخل نہ ہونے کی صورت میں بالترتیب متذکرہ بالا ایکٹ کی دفعہ 26-Aکی ذیلی دفعہ (3) اوردفعہ78 ذیلی دفعہ6) (کے تحت ان کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے جو کہ اثاثہ جات جمع کروانے تک معطل رہے گی۔

واپس کریں