دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں لیجانا ہندوستان کی بنیادی غلطی تھی، کئی ممالک کشمیر کے مسئلے کو اپنے مفادات کے لئے ہندوستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر
No image نئی دہلی۔6جنوری)کشیر رپورٹ)ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانا ایک بنیادی غلطی تھی کیونکہ آپ اسے عدالت میں لے جا رہے ہیں جہاں ججز آپ کے خلاف کھڑے ہیں۔ یہ وہ مغربی ممالک تھے جو پاکستان کے تئیں تعصب رکھتے تھے۔جے شنکر نے بینگلور میں پی ای ایس یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما تیجساوی سوریا کے ساتھ اپنی کتاب 'وائی انڈیا میٹرز' پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت ہندوستان سخت مزاج ہوتا اور ہمیں اس وقت بین الاقوامی سیاست کا بخوبی اندازہ ہوتا تو ہم کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ نہ کرتے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی گہرے اثرات ہیں اور آخر کار اسے منسوخ کرنے میں ہندوستان کو کئی دہائیاں لگیں۔کئی ممالک ، جن کا اپنا جیو پولیٹیکل ایجنڈا تھا، جنہوں نے کشمیر کو ہمارے لیے خطرے کے مسئلے کے طور پر استعمال کیا اور وہ اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔
واپس کریں