دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کا کشمیر پرغیر قانونی قبضہ جلد ختم ہو گا، برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ میرپور پر بھارتی وزارت خارجہ کا یہ احتجاج بلا جواز اورمضحکہ خیز ہے۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری
No image اسلام آباد( پ ر) 15جنوری 2024۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ میرپور پر احتجاج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا یہ احتجاج بلا جواز اورمضحکہ خیز ہے کیونکہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے سفیر اور سفارتکار آزاد کشمیر کا دورہ کرتے رہے ہیں اور جبکہ کچھ عرصہ قبل بھارت نے بھی مقبوضہ کشمیر میں G-20کانفرنس کا انعقاد بھی کیااور اسی طرح بھارت کا یہ کہنا ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے جو سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے کیونکہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور کشمیرایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اوراس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں واضح اور دوٹوک ہیں۔ لہذا بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم سے باز رہے اور یہ جان لے کہ کشمیر ی کبھی بھی بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے اور بھارت کا کشمیر پرغیر قانونی قبضہ جلد ختم ہو گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے جلد آزادہو کر رہے گا۔ بھارت نے5اگست2019 کو آرٹیکل 370اور 35اے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اب تک بڑے پیمانے پر کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کا بازار گرم کر رکھا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ایک تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوغیر قانونی طور پر گرفتار کر رہا ہے اور اسی طرح خواتین اور بچوں کی پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اور اسی طرح حریت رہنماں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے بھارت کے ان انسانیت سوز جرائم پر انٹرنیشنل کمیونٹی نوٹس لے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کرنے سے روکے۔
واپس کریں