دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
موسمیاتی تغیرکے تباہ کن اثرات ، حالیہ موسم سرما بغیر بارش کے گزرنے کا امکان
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) ملک میں حالیہ موسم سرما کے دوران بارش ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس بات کا خدشہ پایا جا رہا ہے کہ حالیہ موسم سرما بغیر بارش کے گزر ے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے اس تباہ کن عمل سے ملک میں فصلوں، باغات پر نہایت برے اثرات مرتب ہوں گے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری نہ ہونے سے موسم گرما کے دوران پانی کی قلت کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
ملک گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید سردی اور خشک سالی کی لپیٹ میں ہے اور اس بات کے امکانات پائے جا رہے ہیں کہ فروری کے بعد مارچ میں بھی بارش نہیں ہو گی۔ پاکستان موسمیاتی تغیرات کی تباہ کن صورتحال سے دوچار ہے ۔ یوں موسم سرما کے دوران بارش نہ ہونے سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔فروری کے مہینے میں بارش کا امکان 18فیصد سے 22فیصد تک ہے اور مارچ کے مہینے میں بھی بارش کے امکانات محض 20فیصد سے 25فیصد تک ہی ہیں۔
واپس کریں