دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائین کے ساتھ نوشہرہ سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک، دو زخمی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں سیز فائر لائین( لائین آف کنٹرول ) سے ملحقہ علاقے میں جمعرات کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے پونچھ علاقے اور پیر پنجال پہاڑی سلسلے کے دونوں طرف کے علاقوں میں ان دنوں ہندوستانی فوج کا ایک بڑا جنگی آپریشن جاری ہے۔ جمعرات کو کنڑول لائین کے بالکل ساتھ نوشہرہ سیکٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
واپس کریں