دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہو گی ، 8فروری کے بعد آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا۔ نواز شریف
No image لاہور( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اہل پاکستان اورکشمیریوں کا قلبی رشتی ہے ،تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیابی سے ہم کنار ہو گی ۔ محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس سے ملاقات میں کہا کہ آزادکشمیر کی ترقی بے حد عزیز ہے،انشااللہ 8 فروری کے بعد خود آزادکشمیر کا دورہ کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ وہ جوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے خود روزگار سکیم لا ئیں گے،پیداوار بڑھائیں گے ایکسپورٹ دوگنا کریں گے معاشرے سے انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔
سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس نے قائد پاکستان کو واپس وطن عزیز آنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ پاک آپ کا سایہ سلامت رکھے آپ کی موجودگی پاکستان کیلئے باعث برکت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منشور کے ساتھ ہیں انشااللہ 8 فروری کو قائد پاکستان کی قیادت میں مسلم لیگ ن لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور خودکفالت کا پہیہ جہاں رک گیا تھا وہاں سے آپ کی قیادت میں سفر دوبارہ شروع کریں گے پاکستان کی ترقی کی کنجی 9 مئی والوں کے پاس نہیں 28 مئی والوں کے پاس ہے جب آپ نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
واپس کریں