دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے اقدامات کا فیصلہ۔ مظفر آباد ریجنل کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)22جنوری 2024۔ کمشنر /چیئرمین ریجنل کمیٹی نیشنل ایکشن پلان سردار وحیدخان کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین ریجنل کمیٹی نیشنل ایکشن پلان نے شرکا میٹنگ کو میٹنگ کے دائرہ کار کے علاوہ غرض وغائیت سے آگاہ کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان ریوائز - کے جملہ14(چودہ) نکات پر پراگرس رپورٹ کی نسبت بریفنگ حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر صاحبان اضلاع ڈویژن ہذا نے اپنے اپنے اضلاع سے متعلق جملہ نکات نیشنل ایکشن پلان کی نسبت بریفنگ دی۔ کمشنر نے جملہ نکات پر بحث و مباحثہ کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور جملہ سیکیورٹی ادارہ جات کو موجودہ ملکی صورتحال اور حالات واقعات کی نسبت آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال کو مزید موثر بنانے کی حوالے سے ہدایات جاری کیں.انہوں نے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلاک شناختی کارڈ کے حوالہ سے کمیٹی کی ہفتہ وار میٹنگ کرتے ہوہے معاملہ یکسو کریں نیز ڈویژن میں قیام پزیر غیر ملکیوں کی سیکیوریٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ کمشنر /صدر اجلاس نے تمام شرکا اجلاس کو بتایا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کو زیادہ زیادہ ریلیف دیں تاکہ ڈویژن مظفرآباد کے باسیوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ڈویژن ہذاڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر نیلم عارف محمود، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اشفاق گیلانی،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع مظفرآباد محمد یاسین، سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع نیلم محمد صدیق، محمد سلطان سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی، سپرنٹنڈنٹ پولیس سپیشل برانچ ساجد عمران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ضلع مظفرآباد حافظ محمدعلی کے علاوہ دیگر سیکیورٹی سے متعلق ادارہ جات اور معزز افواج پاکستان کے آفیسران اور نمائندگان شامل تھے۔
واپس کریں