دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن کے منشور میں مسئلہ کشمیر بھی شامل
No image لاہور( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نے 8فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے،مسلم لیگ ن کے اس منشور میں مسئلہ کشمیر کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیرسے پانچ اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے ہوں گے اور تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حل کیاجائیگا۔مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف، اور دوسرے مرکزی رہنمائوں نے آج،27جنوری کو لاہور میں انتخابی منشور کا اعلان کیا۔ اس موقع پہ نواز شریف نے کہا کہ منشور میں ایسی کوئی بھی بات شامل نہیں کی گئی ہے جسے مسلم لیگ ن کی حکومت پورا نہ کر سکے۔
منشور میں خارجہ پالیسی کے عنوان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کومضبوط بنایا جائے گا بھارت کو مقبوضہ کشمیرسے پانچ اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے ہوں گے اور تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حل کیاجائیگا ساتھ ہی معاشی ترقی،امن اورباہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات بنائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی عرفان صدیقی کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی اور اس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی شامل تھے۔مسلم لیگ ن کا منشور 2 مہینے 25 دن کے بعد تیار ہوا ہے اور اب یہ منشورر عوام تک پہنچانے کے لئے 11دن میسر ہیں۔
واپس کریں