دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
معروف کشمیری رہنماکے ایچ خورشید مرحوم کی اہلیہ بیگم ثریا خورشید وفات پا گئیں
No image لاہور( کشیر رپورٹ)ریاست جموں وکشمیر کی معروف سیاسی شخصیت، قائد اعظم کے پرسنل سیکرٹری، آزاد کشمیر کے سابق صدر، لبریشن لیگ کے بانی صدر خورشید حسن خورشید( کے ایچ خورشید) کی اہلیہ محترمہ بیگم ثریا خورشید طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پا گئی ہیں۔ بیگم ثریا خورشید آزاد کشمیر اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز بدھ مورخہ 31جنوری بعد نماز ظہر خالد مسجد کیولری گرانڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔بیگم ثریا خورشید کی وفات پہ مقبوضہ جموں وکشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی طرف سے وسیع پیمانے پہ تعذیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں