دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں قتل کیا جا رہا ہے، ہندوستان طاقت سے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا۔مشعال ملک، طارق محمود خان، امجد چودھری،شیرباز منیر اور جاوید چودھری کا خطاب
No image اسلام آباد (پ ر) میڈیا بھارت کی بربریت کو سامنے لانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم کیا جا رہا ہے کشمیر میں بچوں اور خواتین کو مارا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار نگران معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں حکومت پاکستان اور اے کے این ایس کے اشتراک سے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا۔ پی آئی ڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے پرنسپل انفارمیشن آفیسر طارق محمود خان، صدر آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی امجد چوہدری سینئر نائب صدر شیر باز منیر چوہدری، سیکریٹری مالیات چوہدری جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اے کے این ایس کے دیگر عہدیداران شفقت ضیا، نثار کیانی، اعجاز خان ممتاز خاکسار، ممبران سید اکرم شاہ، سردار حمید خان، نقاش عباسی،زاہدبشیر،اعجاز عباسی ،زاہد بشیر، مسعود حنیف سینیر صحافیوں اعجاز عباسی خواجہ متین دیگر نے شرکت کی۔
مشعال ملک نے کہا کہ اس وقت زندگی کی تمام سہولیات سے محروم ہیں،کشمیر میں ادوایات نہیں فراہم کی جا رہی ،بچوں کو پلانے والا دودھ نہیں مل رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں قتل کیا جا رہا ہے،مودی حکومت بھارت میں واقع اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے،بھارت میں مساجد کو شہید کر کے مندر بنائے جا رہے ہیں ۔مشعال ملک نے کہا کہ ایس ایس آر بھارت کی سب سے بڑی دشتگرد تنظیم ہے۔ایس ایس آر پوری دنیا میں کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔دنیا کا امن کشمیر اور فلسطین میں امن سے جوڑ ا ہوا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی آئی او طارق محمود نے کہا کہ 5 فروری کے حوالے سے آج کی تقریب منفرد نوعیت کی ہے جس کا انعقاد حکومت پاکستان اور کشمیر میڈیا مل کر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اگرہندو ستان کو لگتا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے تو یہ ناممکن ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی اس لازوال محبت کے قرض دار ہیں انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت اور عسکری قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دن کو ایک نئے جذبے سے منانے کا آغاز کیا ہے۔اے کے این ایس کے نائب صدر شیر باز منیر اور فنانس سیکرٹری جاوید چوہدری نے کہا کہ اس خطے میں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو گا امن قائم نہیں ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم روز اول سے اس تحریک کیساتھ وابسطہ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج دیکھیں گے۔سیمینار میں دانشور حضرات، سول سوسائٹی، وکلا اور کشمیری صحافیوں نے شرکت کی۔

واپس کریں