دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لئے اجلاس میں23ارکان اسمبلی کی شرکت، اعلان12فروری کو ہو گا
No image اسلام آباد۔4فروری2024 ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی سرگرمیا ں تیز ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا عمران خان کی تحریک انصاف کو چھوڑ کر اقتدار میں شامل ہونے والے گروپ کے ارکان اسمبلی کا اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی سربراہی میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور وزیر اعظم چودھری انوار نے حامی ارکان اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا ہے جس میں23ارکان اسمبلی کی شرکت کی اطلاعات ہیں۔غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی اس نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔آزاد کشمیر کی اس نئی سیاسی جماعت کے لئے دو نام زیر غور ہیں جن میں ایک نام تحریک انصاف اور دوسرا نام تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ہے۔ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی اس نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان12فروری کو کیا جائے گا۔
واپس کریں