دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں کا رجسٹریشن کے لئے دستاویزات جمع کرانے سے اجتناب، چند ایک کی جمع کرائی گئی دستاویزات نامکمل اور تحت ضابطہ درست نہیں۔ الیکشن کمیشن
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ۔پی آئی ڈی)9فروری2024۔ الیکشن کمیشن کے بار بار انتباہ اور کئی بار مہلت دیئے جانے کے باوجود آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن کے لئے دستاویزات جمع نہیں کرائیں، جن سیاسی جماعتوں نے دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ بھی نامکمل اور تحت ضابطہ درست نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کے مطابق فیصلہ عدالت العالیہ محرہ 05.10.2023 بعنوان وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن وغیرہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی جماعت ہا کی رجسٹریشن کو مطابق ضابطہ بنانے کے لیے قائم کمیٹی کے پاس جمع کی گئی دستاویزات کی نسبت ابتدائی رپورٹ کے ملاحظہ کے بعد چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے بذیل احکام جاری کرنے اور اس کیاشاعت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کرنے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔
فیصلہ عدالت العالیہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق سیاسی جماعت با کی رجسٹریشن کو مطابق ضابطہ بنانے کے لیے کمیشن کے اجلاس منعقد12.10.2023 کے فیصلہ کے نتیجہ میں الیکشن کمشنر (جنرل) کی سربراہی میں کمیٹی مقرر کرتے ہوئے سیاسی جماعت ہا کو بروئے مکاتیب رجسٹریشن کو مطابق ضابطہ بنانے کے لیے مورخہ 19 نومبر 2023 تک مطلوبہ دستاویزات داخل کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جس تاریخ میں ازاں بعد 19 دسمبر 2023 و 19 جنوری 2024 تک توسیع سیاسی جماعت ہا کی استدعا پر کی گئی مگر تاریخ مقررہ تک کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے دستاویزات مکمل داخل نہ کروائی گئیں ہیں جن جماعت با کی طرف سے دستاویزات داخل کروائی گئیں ہیں وہ بھی یا تو نامکمل ہیں یامطابق ضابطہ درست نہ ہیں۔ لہذا فیصلہ عدالت العالیہ محررہ 05.10.2023 بعنوان وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن وغیرہ کے تسلسل میں یہ حکم دیا جاتا ہے کہ ایسی تمام سیاسی جماعت با اس وقت تک رجسٹرڈ سیاسی جماعت کی تعریف میں نہ آتی ہیں جب تک وہ تمام مطلوبہ دستاویزات کی تکمیل مطابق ضابطہ نہیں کرواتی اور اس وقت تک ایسی کوئی بھی سیاسی جماعت بطور رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہ تو کسی استحقاق کی حامل ہے اور نہ ہی آمدہ کسی بھی انتخاب میں بطور رجسٹرڈ سیاسی جماعت کسی مخصوص انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔
واپس کریں