دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں نواز شریف کے تین اہم اعلانات
No image لاہور( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں تین اہم اعلان کئے ہیں۔ نواز شریف نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ہمسایہ ملکوں کے سے تعلقات کو بہتر بنائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ، حکومت سازی کے حوالے سے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے یہ اہم اعلان بھی کیا کہ عوام کو بجلی کے گراں بلات سے نجات دلائی جائے گی۔
واپس کریں