دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آڈیٹر جنرل کے آڈٹ سے آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم میں400جعلی، خلاف میرٹ تقرریوں کے سکینڈل کا انکشاف ، معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا
No image مظفرآباد ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم میں400 جعلی اور خلاف میرٹ تقرریوں کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے،اکائونٹنٹ جنرل نے محکمہ تعلیم کے ان ملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار کر دیا ہے، آڈیٹر جنرل کے آڈٹ سے جعلی اور خلاف میرٹ ان تقریوں کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری امجد پرویز اور زاہد عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ تعلیم میں 400جعلی اور خلاف میرٹ بھرتیاں کیں، آڈیٹر جنرل کے آڈٹ سے اس سکینڈل کا انکشاف ہوا،اکائونٹنٹ جنرل نے ان ملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار کر دیا اور یہ معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے ان400خلاف میرٹ بھرتیوں کی موجودگی میں نئی ملازمتوں کی مالیاتی منظوری دینے سے انکار کیا ہے اور اس معاملے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتطار مزید طویل ہونے کا خدشہ ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں سے زیادہ طاقتور بیوروکیٹس کی من مانیوں کی سزا آزاد کشمیر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہیں اور اب عوام کی نگاہیں وزیر اعظم، آڈیٹر و اکائوٹنٹ جنرل اور چیف جسٹس ہائیکورٹ پر مرکوز ہیں۔
واپس کریں