دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق کی زیر صدارت بھمبر یونیورسٹی کا اجلاس
No image بھمبر(پی آئی ڈی)15 فروری 2024۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت میرا نصب العین ہے،"یونیورسٹی آف بھمبر"خطہ آزادکشمیرکی ایک مثالی جامعہ ہو گی جس میں نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پنجاب سمیت پورے پاکستان سے طلبا داخلہ حاصل کرنے کی تمنا کریں گے،بیرون ممالک میں یونیورسٹیز میں ہونے والی ریسرچ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے،عالمی معیار کے مطابق بھمبریونیورسٹی کام کرے گی،اجتماعی مفاد کے کاموں میں سوسائٹی کے ہرفرد کو ساتھ دیناچاہیے ،تاکہ ریاست آزادکشمیرترقی کی منازل طے کرسکے۔میرٹ کی بحالی گڈگورننس، اداروں میں شفافیت کے حوالہ سے بے ٹھوس فیصلے کرنے پڑتے ہیں تاکہ قانون و انصاف کی بالادستی اور معاشرتی توازن برقراررہ سکے، عوام کوتعلیم و صحت کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔عوام کے ٹیکس کی پائی پائی کی حفاظت کر رہا ہوں، مظلوم طبقے کی ہرصورت مدد کروں گا، ریاست بھر میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دیاجارہاہے، ہیلتھ یونٹس کی حالت میں واضح بہتری آئی ہے،آزادکشمیرمیں معیار تعلیم کو بہترکیاہے،قانون کی بالادستی پریقین ہے،احتساب گڈگورننس میرٹ و انصاف سے ریاستیں ترقی کرتی ہیں،تمام اداروں کو راشنلائز کررہاہوں،جملہ سرکاری ملازمین محنت سے اپنا کام کریں،مجھے رویوں میں بہتری چاہیے،ہیلتھ و ایجوکیشننل سسٹم کی کڑی نگرانی کرریے ہیں۔
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں یونیورسٹی آف بھمبر کے انتظامی معاملات ،مختلف شعبہ جات میں اخراجات کے توازن ،یونیورسٹی کو فعال بنانے و دیگر ضلعی محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال نے رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹرعابدحسین,ٹریژرر ڈاکٹرمحمدصائم ،ڈپٹی رجسٹرار محمدنوید کے ہمراہ یونیورسٹی کیانتظامات شعبہ جات و دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے یونیورسٹی حکام سے استفسار کیاکہ طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے پلان آف ایکشن،جملہ شعبہ جات کے ڈھانچے،ایڈمنسڑیشن کے حوالے سے بتایاجائے،یونیورسٹی کے قیام،انتظامات فعال بنانے کے حوالے سے دن رات محنت کریں ،تاکہ باصلاحیت نوجوان نسل جلد اس بڑے منصوبے سے مستفید ہو۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسا نظام دینا چاہتا ہوں جس سے آئندہ تمام نسلیں بلاتفریق مستفید ہوں۔اگر وزیراعظم 18 گھنٹے کا م کرتاہے تو باقی سب سرکاری ملازمین بھی کام کریں۔ہر شخص اپنی ذمہ داری نجوبی نبھائے۔یونیورسٹی حکام نے بتایاکہ وائس چانسلر بریگیڈئیر(ر)پروفیسرڈاکٹریونس جاوید اور پوری ٹیم بھرپورمتحرک ہے اور وزیراعظم کے ویژن کے مطابق جلد عملی طور پر کلاسز کا آغازہوگا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت سے عوام کی خدمت کے لئے بڑا سنگ میل عبور کیاہے۔اجلاس میں مختلف ضلعی سربراہان نے محکمانہ بریفنگ دی،وزیراعظم نے افسران کو ہدایت کی کہ فرائض ادائیگی میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اسلیے دیانتداری سے محنت جاری رکھیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے شمال گروپ آف نیوز پیپرز ر کے چیف ایڈیٹر،پرنٹر، پبلشر نیاز پاشا جدون کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واپس کریں