دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلمرگ کے کھلن مرگ علاقے میں ایک روسی اسکیٹر فرفانی تودے میں دب کر ہلاک
No image بارہمولہ ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک روسی شہری ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد برفانی تودے میں دب گئے جنہیں بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلمرگ اور 22ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑ افروٹھ کے درمیان علاقے کھلن مرگ میں روسی اسکیٹرز کا ایک گروپ برفانی تودے میں دب گیا جس سے ایک کی ہلاکت ہو گئی۔گلمرگ میں برفباری کے موسم میں اسکیٹنگ کرائی جاتی ہے ۔ گزشتہ سالوں کے دوران بھی متعدد غیر ملکی سیکٹرز برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واپس کریں