دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی میں 1کھرب 63ارب 70کروڑ روپے کا 2022-23ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ منظور، اپوزیشن کا بائیکاٹ
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی۔ کشیر رپورٹ)30جون 2022۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے آزادکشمیر کا تخمینہ میزانیہ 2022-23، نظر ثانی میزانیہ 2022-23ترقیاتی و غیر ترقیاتی 1کھرب 63ارب 70کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا۔ جس میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 28ارب 50کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 1کھرب 35ارب 20کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
پینل آف چیئرمین محمد رفیق نیئر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے آزادکشمیر کا نظر ثانی میزانیہ 2021-22و تخمینہ میزانیہ 2022-23و زائد میزانیہ 2019-20تا 21-22بھی پیش کیاجسے منظور کر لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے میزانیہ 2022-23ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کے مطالبات زر بھی پیش کیے گئے جنہیں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے مالی سال 2019-20، 20-21کے دوران منظور شدہ میزانیہ سے کیے گئے زائد اخراجات کے مطالبات زر بھی منظور کیے گئے۔ ایوان نے ترقیاتی و نظر ثانی میزانیہ 2020-21و نظر ثانی میزانیہ 2021-22 1کھرب 35ارب 70کروڑ روپے کی منظور ی بھی دی۔ ایوان نے ترقیاتی و غیر ترقیاتی میزانیہ 2019-2021کے لئے 1ارب 14کروڑ 44لاکھ 89ہزار 5صد87روپے کے زائد اخراجات کی بعداز وقوع منظوری دی۔اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ' پی ٹی آئی' حکومت کے خلاف بجٹ کے تمام اسمبلی اجلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔
واپس کریں