آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں ووٹرز کی تصدیقی کمیٹی کے لئے نام طلب کر لئے
No image مظفر آباد۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مہاجرین مقیم پاکستان کی انتخابی فہرست ہاکی تیاری کے سلسلہ میں ووٹر تصدیقی کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے نام طلب کئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کے لیے ووٹ کے اندراج کی خاطر شناختی کارڈ کے ساتھ آزادجموں وکشمیر کا سٹیٹ سبجیکٹ کا دستاویزی ثبوت ہونابھی قانونی تقاضا ہے تاہم الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 21 کی رو سے ایسے اشخاص جن کے پاس دستاویزی ثبوت نہیں ہیں کے بطور ووٹر اندراج کے لیے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان کے ہر ضلع میں جموں کی کیٹیگری کے لیے تحصیل سطح پر جبکہ کشمیر ویلی کے کیٹیگری کے لیے ضلعی سطح پر ووٹرز تصدیقی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی تصدیق پر ایسے اشخاص کے نام متعلقہ کیٹیگری کی انتخابی فہرست میں درج کئے جائیں گے۔ لہذا اس مقصد کے لیے دو،دو نمائندے ایک برائے جموں اور ایک برائے کشمیر ویلی کے لیے نامزد کرتے ہوئے کمیشن ہذا کو اندر 5 ایام ارسال کرے تاکہ الیکشن کمیشن ان نمائندگان پر مشتمل ووٹر تصدیقی کمیٹی تشکیل دے سکے۔
واپس کریں