دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کو گرفتارکرنے کا امکان
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں ایک مظاہرے کے موقع پہ تقریر میںپولیس کے اعلی افسران اور خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے ایک مظاہرے میں دھمکی دینے کے خلاف ' ایف آئی آر ' کے اندراج کے بعد ایسی خبریں میڈیا پہ گردش کرنے لگیں کہ پولیس عمران خان کو گرفتا ر کر سکتی ہے۔ ان اطلاعات پہ پی ٹی آئی کے کئی حامی بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے۔ تاہم پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان متوقع گرفتاری سے بچنے کے لئے کسی نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ عمران خان بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔بعض اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان کی دفتر کی منظوری کے بعد ہی گرفتار کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ' پی ڈی ایم' کی قیادت کی مشاورت سے ہو گا۔
واپس کریں