دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان کی ' پی ٹی آئی' حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، وزیر اعلی خالد خورشید خان
No image گلگت ( کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان میں' پی ٹی آئی' کی حکومت کے وزیر اعلی خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قائم تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی حکومت کے خاتمے کے لئے اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے نئے الیکشن کی کوشش کر رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید خان نے صحافیو ں سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں مداخلت کی کوشش کی جار ہی ہے اور مقامی عدلتوں میں اپنے من پسند ججز کو تعینات کرنا چاہتے ہیں جبکہ ججز کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اعلان کردہ3ارب روپے کی رقم ناکافی ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے گرانٹ، ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔
دریں اثناء حکومت پاکستان کی ٹیم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے گلگت پہنچ گئی ہے اورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
واپس کریں