دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چودھری کی زیر صدارت کوٹلی یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)13 ستمبر2022 ۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت یکم ستمبر کو ایوان صدر کشمیر ہائوس میں کوٹلی یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سینٹ اجلاس میں ممبران سینٹ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی، سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوابی پروفیسر ڈاکٹر نور جہاں، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان محمد رضا چوہان، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد ساجد یونیورسٹی آف کوٹلی اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا اور دیگر بھی شامل تھے۔
اس موقع پر سینٹ کے اجلاس میں وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی کی تعیناتی کے لئے تین ناموںکا پینل فائنل کیا گیا جن میں سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بحیثیت چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی کے ایکٹ 2014کی سیکشن 11(1)اور11(4) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی تعینات کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ۔ اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی بطور وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واپس کریں