دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی عدالت کا پولیس کی ٹیزر گن سے شدید زخمی بھکاری کو دس کروڑ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم
No image نیویارک (کشیر رپورٹ) امریکی عدلیہ دنیا بھر میں اپنی آزادی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک منفرد اور قابل تقلید مثال رکھتی ہے، امریکی عدالتی نظام شہریوں کی آزادی کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کو بھی تادیبی کاروائی اور حکومت مخالف فیصلے کا نشانہ بنا سکتا ہے۔اس کی ایک نئی مثال کے مطابق امریکی وفاقی جیوری نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے رہائشی بھیک مانگنے والے ایک شخص کو 10 کروڑ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جو پولیس کی ٹیزر گن کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 10 جولائی 2018 کو جیری بلیزن گیم کا ڈ بھیک مانگنے کے دوران پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا ،ایک پولیس افسر نے اس پر سٹن گن استعال کی تووہ زمین پر گر گیا جس سے ان کی گردن ٹوٹ گئی۔بوڑھے بھکاری بلیزن گیم کے وکیل وین جانسن نے جیوری کو بتایا کہ 69 سالہ بلیزن گیم کو 24 گھنٹے دیکھ بھال کی ضرورت ہے جس پر سالانہ 10 لاکھ ڈالر خرچہ آتا ہے۔ انہیں ایک کروڑ 40 لاکھ کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کرنی ہے۔ تمام معاملے کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے نے فیصلہ دیا کہ اٹلانٹا پولیس ڈپارٹمنٹ متاثرہ شخص کو چار کروڑ ڈالر ادا کرے جبکہ دس کروڑ ڈالر میں سے باقی رقم متاثرہ شخص کے میڈیکل بلات کے لئے ادا کی جائے گی۔
واپس کریں