دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کرسمس (25 دسمبر)سے پہلے افغانستان سے اپنے تمام فوجی نکال لیں گے، ٹرمپ
No image واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال 25 دسمبر سے پہلے افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سال کرسمس سے پہلے افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا چار سال پہلے صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کا اہم نکتہ تھا تاہم اس میں انہیں اب تک پوری کامیابی نہیں ہو سکی۔ اس سال فروری میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد جنگ بندی کے اقدامات تعطل کا شکار رہے ہیں۔ بدھ کو افغانستان کے لیے امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقین امن کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستان بھی ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ افغانستان میں آج بھی امریکا کے 8600 فوجی تعینات ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں 'واشنگٹن پوسٹ' میں شائع اپنے ایک مضمون میں اس بات پہ زور دیا تھا کہ افغانستان سے فوج نکالنے کے معاملے میں امریکہ جلدی نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلاء سے پہلے مسئلہ افغانستان سے متعلق تمام امور طے کئے جائیں۔
واپس کریں