دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان میں کشمیر کی خودمختاری کی بات کون کرتا ہے؟
No image انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے اور وہاں جاری سکیورٹی لاک ڈاؤن کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے ہی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی اس اقدام کے خلاف مظاہرے اور جلسے جاری ہیں۔
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان بھی مظفرآباد میں ایک ایسے ہی جلسے میں خطاب کر چکے ہیں جہاں ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں کی گونج میں ان کی تقریر سن کر یہی تاثر ملا کہ کشمیری پاکستان سے الحاق کے حامی ہیں۔
لیکن زمینی حقائق اتنے سادہ نہیں اور انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں میں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے جو پاکستان اور انڈیا دونوں سے علیحدگی چاہتے ہوئے ایک آزاد کشمیری ریاست کی بات کرتے ہیں۔
ان کا تعلق 12 سے زائد علیحدگی پسند جماعتوں سے ہے اور کئی برسوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں آزادی پسند جماعتوں نے کشمیر کی خود مختاری اور انڈیا اور پاکستان سے آزادی کی خاطر کھل کر احتجاج کیا ہے۔
واپس کریں