دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حامد میر کشمیری قیادت کے بارے میں ہرزہ سرائی سے گریز کریں،حامد میر کے جھوٹ، بہتان اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔ سردار حسن ابراہیم
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ )جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر اور آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن سردار حسن ابراہیم خان نے کہا ہے کہ غازی ملت کے حوالے سے حامد میر کے الزامات باعث افسوس ہیں، ایک سنیر صحافی کو بغیر تحقیق کے ایسے الزامات لگانا کسی لحاظ سے زیب نہیں دیتا، ہم غازی ملت پرلگائے گے الزامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حامد میر کا یہ کہنا کہ کراچی کے معاہدے پر سردار ابراہیم کی جگہ کسی دوسرے فرد نے دستخط کردیئے تھے، سراسر جھوٹ اور بہتان ہے، حامد میر ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے غازی ملت سیاست میں ایک قائدانہ کردار ادا کرتے رہے تھے۔سردار حسن ابراہیم خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر کشمیری قیادت کے بارے میں ہرزہ سرائی سے گریز کریں۔ حامد میر نے گزشتہ دنوں یہاں پریس کلب اسلام آباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں غازی ملت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور الزامات لگائے اور ایسے لوگوں کے درمیان کھڑے ہوکر بات کی ہے جو پاکستان کوتسلیم ہی نہیں کرتے۔ سردار حس ابراہیم نے کہا کہ لگتا یہ ہے کہ ایک سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور غازی ملت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جو ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔ حامد میر کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ سامنے لے کر آئیں، ہم نے اپنے شواہد پریس کے سامنے پیش
کردیے ہیں ۔بغیر سوچے سمجھے اس طرح کی بات کرنا لمحہ فکریہ ہیں ۔
حسن ابراہیم نے کہا کہ غازی ملت سردار ابراہیم خان کی پوری زندگی روز روشن کی طرح عیاں ہے سردار حسن براہیم نے کہا کہ ایک سنیر صحافی کی طرف سے بغیر تحقیق اور علم کے ازاد خطہ کی ایک بڑی شخصیت جوبانی صدر ازاد کشمیر ہیں ان پر الزام لگانا کسی طور درست رویہ نہیں ہے بلکہ یہ سوچ اور یہ اقدام قابل مذمت ہے۔ غازی ملت ایک منجھے ہوئے سیاست دان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی صاف و شفاف سیاست کرتے ہوئے گزاری ہے اور وہ کھری بات کرتے تھے اس لیے میں بحیثیت صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ، جس کی بنیاد خود غازی ملت نے رکھی تھی اورغازی ملت کے پوتے کی حیثیت سے حامد میر کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔سردار حسن ابراہیم نے اس موقع پر غازی ملت کے دستخط شدہ معاہدہ کراچی کی کاپی صحافیوں کو پیش کی۔ ان کے ہمراہ مرکزی چیف آرگنائزر سردار یاسر الطاف ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید آصف گیلانی سکریٹری اطلاعات سردار خادم حسین طاہر لاہئر ونگ کے چیرمین سردار عدنان ریاض ایڈوکیٹ سردار ممتاز حسین چیئر مین سوشل میڈیا سیل کوارڈینیٹر سردار وحید اکرم سردارعارف خیزین اختر کیانی سردار طارق جنت سردار لیاقت حسین رضوان ایڈوکیٹ ندیم اسحاق صابر اعوان شخ جاوید افطار اور دیگر موجود تھے۔

واپس کریں