دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں مقدمے کی سماعت
No image اسلام آباد( پی آئی ڈی) 05 مارچ 2024۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کیمپ آفس میں مقدمہ بعنوان راجہ ذوالقرنین بنام علی امین خان گنڈاپور بسلسلہ خلاف ورزی ضابطہ اخلاق آزاد جموں وکشمیر الیکشن 2021 کی سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سردار مطیب، یاسر سفیر مغل ایڈووکیٹ جبکہ پراسیکیوٹر راجہ مظہر وحید پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل نے درخواست دی کہ کمیشن مکمل نہیں ہے اور اکیلے چیف الیکشن کمشنر سماعت نہیں کر سکتے جس پر دوسری پارٹی کو 11 مارچ کو بحث کا کہاگیا، 11 مارچ کو اس کیس کی دوبارہ سماعت کیمپ آفس اسلام آباد میں ہوگی۔
واپس کریں