دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دے کر نیا پاور شیئرنگ فارمولہ طے کرتے ہوئے مقامی افیسران کو اداروں میں تعینات کیا جائے،قرارداد جماعت اسلامی
No image اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ 1973ء کے آئین پاکستان کے اندر موجود اسلامی دفعات کو گلگت بلتستان اسمبلی سے پاس کروا کر نافذ کیا جائے آزادجموں وکشمیر وگلگت بلتستان افیئر کے اختیارات،آزادجموں وکشمیر اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل کیے جائیں۔گلگت بلتستان کو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دے کر نیا پاور شیئرنگ فارمولہ طے کرتے ہوئے مقامی افیسران کو اداروں میں تعینات کیا جائے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت گلگت بلتستان کے اکائونٹ کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات گلگت بلتستان کے عوام گرانٹ کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا GSTسمیت تمام ریونیو کے 80%کو جی بی منتقل کرنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔گلگت بلتستان کے قومی اداروںKCBLاور نیٹکو کو ریگولر سرکارے ادارے ڈکلیئر کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے اور ان کے ملازمین کے تمام حقوق زیر قانون محفوظ بنایا جائے۔گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹیکنیکل کالج کا قیام بھی فورمی لایا جائے ۔متاثرین دیامر ڈیم کے تحفظات کو فوری حل کیا جائے سیاحت کے فروغ اور اس کے ذریعے علاقے میں روزگار کے مسائل سے نمٹنے کے لیے واضح منصوبہ بندی کی جائے اس تناظر میں گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات کے مواصلاتی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے اور بلاسودقرضے کے ذریعے نوجوانوں کو اس انڈسٹری میں روزگار فراہم کیا جائے ۔شونٹر ٹنل کو فی الفور تعمیر کے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو باہم مربوط کیا جائے ،استور ویلی روڈسی پیک کا حصہ بنایا جائے ۔گلگت بلتستان کے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق تمام طے شدہ اشیاء پر سبسڈی بحال کی جائے۔ تھک،پھنڈر،عطاء آباد اور ہائیڈرل پاور پراجیکٹس پر کام تیز کرتے ہوئے جلد از جلد ان منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر علاقے میں بجلی کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے،نیز گلگت بلتستان میں بونجی پروجیکٹ سمیت دیگر بڑے منصوبوں پر پیش رفت کر کے پاکستان کے لیے سستی بجلی مہیا کی جائے۔گلگت بلتستان کے پاور سیکٹر کو نیشنل گرڈ سے مربوط کر نے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔گلگت بلتستان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق میڈیکل کالج اور میڈیکل کمپلیکس قائم کر کے صحت کے مسائل کو حل کیا جائے ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو خصوصی گرانٹ منظور کر کے اس ادارے کو مالی بحران سے نکالا جائے۔گلگت بلتستان میں پائیدار امن اور بین المسالک ہم آہنگی کے لے زمینی حقائق سامنے رکھ کر مربوط لائحہ عمل بنا کراس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اس ضمن میں مساجد ایکٹ2012ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریاست اقدامات اٹھائے۔گلگت بلتستان میں ریاست مخالف عناصر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اس حوالے سے ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان میں موجود بیرونی سہولت کاروں کو منظر عام پر لاتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔گلگت بلتستان کے عوام کی سفری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان ایئرپورٹ کو توسیع دے کر بڑے جہازوں کی آمد ورفت ممکن بنائی جائے تب تک موجودہ فلائیٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور کرایوں میں طے شدہ سبسڈی کو بحال کیا جائے نیز گلگت بلتستان ائیرپورٹ متاثرین کے واجبات فی الفور ادا کیے جائیں۔گلگت بلتستان میں پینے کے کا80فیصد پانی مضر صحت ہے اس حوالے سے حکومت نوٹس لیتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تا کہ یہاں کے عوام کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔KKHپر سیکورٹی کے نام پر کانوائے کے ذریعے مسافروں کو تنگ کرنے کی بجائے کے کے ایچ کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور کانوائے کو ختم کیا جائے ۔گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کے طرز پر تمام مسالک کے علمائے کرام پر مشتمل ایک کونسل بنائی جائے تا کہ علاقے کے اختلافی مسائل کو اس فورم کے ذریعے حل کیا جائے اور علاقہ فرقہ واریت سے بچ سکے۔

واپس کریں