دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مودی کا دورہ کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر
No image اسلام آباد (پ ر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سنگینوں کے ساے تلے ہندوستان کے مختلف علاقوں سے افراد اور سول کپڑوں میں فوج اور پیرا ملٹری سروس کے جوانوں کو اکٹھا کر کہ مودی سرینگر میں جعلی جلسہ تو کرسکتا ہے لیکن کشمیریوں کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتا وسائل،سہولیات،مراعات نوکریاں، پیکج کشمیری آزادی کے لیے پہلے بھی جوتے کی نوک پر رکھتے آے ہیں آئندہ بھی ان کے لیے بے معنی ہیں کشمیر کے باغیرت لوگوں کے لیے عزت،عصمت،آزادی زندگی سے قیمتی چیز ہے جس کے لیے انہوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پوری وادی کو چھائونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے چند ہزار فوجیوں اور ملازمین کے جلسے کے لیے پوری وادی کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے ذریعے ہوگا 5 اگست کے اقدامات کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے اب ہندوستانی حکومت کے وسائل لگا کر فوٹو سیشن اور تقریر تو کی جاسکتی ہے لیکن کشمیریوں کے دلوں کو نہیں جیتا جاسکتا اس وقت ہزاروں کشمیری قید میں ہیں یاسین ملک شبیر احمد شاہ میرواعظ عمر فاروق آسیہ اندرابی سمیت حریت قائدین اور ان کی جماعتیں پابندی کا شکار ہیں ہزاروں نوجوانوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے بات کرنے کی پابندی ہے بنیادی حقوق معطل اور بدترین پابندیوں کا سامنا ہے اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری کے ماورائے عدالت قتل عام پر دو رپورٹس ہندوستان پر بین الاقوامی چارج شیٹ اور ایف آئی آر ہے جس کا ہندوستان کوئی جواب نہیں دے سکتا مودی مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی انتہا پسند کٹھ پتلی حکومت لانا چاہتا ہے کشمیریوں نے اس سے مشکل ترین دور بھی دیکھے ہیں لیکن نا پہلے ان کے پایہ استقلال میں لغزش آئی نا اب آئیگی مودی کا دورہ کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔
واپس کریں