دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی17رکنی کابینہ، 6وزیر لاہور سے شامل، راولپنڈی ڈویژن سے کسی کو وزیر نہیں بنایا گیا
No image لاہور( کشیر رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی کابینہ میں صوبائی اسمبلی کے17ارکان کو وزیر بنایا ہے۔صوبائی کابینہ میں6وزراء لاہور سے جبکہ گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، سرگودھا، بہاولپور، قصور ، اوکاڑہ، راجن پور سے ایک ایک رکن صوبائی اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مخصوص نشستوں کے تین ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور سے 6ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنا اور راولپنڈی ڈویژن سے کسی رکن صوبائی اسمبلی کو کابینہ میں شامل نہ کیا جانا حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی طرف سے اپنی کابینہ شامل کئے جانے والے وزراء کی تفصیل یہ ہے۔ شافع حسین (پی پی31گجرات 5۔ مسلم لیگ) کو وزیر انڈیسٹریز ، کامرس و سرمایہ کاری،۔ ذیشان رفیق (پی پی 51سیالکوٹ8)مسلم لیگ (ن) کو وزیر لوکل گورنمنٹ و کیمیونٹی ڈویلپمنٹ۔بلال اکبر خان ( ناروال 5پی پی58 )مسلم لیگ (ن) وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ۔ مجتبی شجاع الرحمان ( لاہور4پی پی148)مسلم لیگ (ن) وزیر برائے فنانس۔ خواجہ عمران نزیر (لاہور5پی پی150)مسلم لیگ (ن) وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر۔ سہیل شوکت بٹ ( لاہور7پی پی151) مسلم لیگ (ن) وزیر برائے بیت العمال اینڈ سوشل ویلفیئر۔ خواجہ سلمان رفیق (لاہور9پی پی 153)مسلم لیگ (ن) وزیر برائے سپیسلائیڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن۔ صہیب احمد ملک ( سرگودھا1پی پی 71)مسلم لیگ (ن) وزیر برائے کیمیونیکیشن اینڈ ورکس۔ محمد کاظم پیر زادہ بہاولپور1پی پی245،مسلم لیگ ن ، وزیر برائے ایری گیشن۔ فیصل ایوب لاہور24پی پی 168، مسلم لیگ ن ، وزیر برائے سپورٹس۔ بلال یاسین ، لاہور30پی پی174، مسلم لیگ ن وزیر برائے فوڈ۔رانا سکندر حیات ، قصور 9پی پی183، مسلم لیگ ن ، وزیر برائے سکول ایجوکیشن۔سید محمد عاشق حسین شاہ، اوکاڑہ 2، پی پی 186، مسلم لیگ ن ، وزیر برائے ایگریکلچر۔سردار شیر علی گورچانی، راجن پور2، پی پی 293، مسلم لیگ ن ، وزیر برائے مائینز اینڈ منرلز۔ عظمی زاہد بخاری ،خواتین نشست، مسلم لیگ (ن) وزیر اطلاعات۔رمیش سنگھ اروڑا، این ایم366، مسلم لیگ (ن) وزیر اقلیتی امور۔ خلیل طاہر ، این ایم367، مخصوص نشست، مسلم لیگ (ن) وزیر برائے ہیومن رائٹس ۔
واپس کریں