دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سےشاہ غلام قادر کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات
No image مظفر آباد۔( پ ر) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورہ مظفر آباد کے موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی وزیر اعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ(ن) سے ملاقات۔ مسلم لیگی وفد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کی مرکزی نائب صدر محترمہ نورین عارف، سینئر وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور، وزرائحکومت احمد رضا قادری، سردار عامر الطاف، پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیّد افتخار گیلانی اور سیکرٹری مالیات ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی شامل تھے۔ اس موقع صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) شاہ غلام قادر نے جناب محمد شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ(ن) محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی تفصیلی ملاقات ہو گی جس میں آزاد کشمیر کے سیاسی و جماعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واپس کریں