دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،کشمیریوں سے پاکستان کی حمایت غیر مشروط ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی مظفر آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے ملاقات
No image مظفرآباد: (پی آئی ڈی)8 مارچ 2024۔پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ان کے ناقابل تنسیخ حق ,، حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار آج مظفر آباد کے دورے کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔*وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے درمیان وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے عہدہ سنبھالتے ہی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کے لیے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا ہیلی پیڈ پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے استقبال کیا۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارا لحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات سے نمٹنے کے لئے مزید بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔ جن میں بہتر تیاری اور SDMA/ریسکیو 1122جیسے اداروں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ جس پر حکومت موثر طور پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی متاثرین کے ساتھ موجودگی سے ہماری اور متاثرین کی ہمتوں میں اضافہ ہوا ہے میں اس لئے آپ کا شکر گزار ہوں۔پاکستان کی عوام اور حکومت نے ہمیشہ آزاد جموں وکشمیر کی عوام اور حکومت کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں آگے بڑھ کر توقعات سے زیادہ ساتھ دیا آج آپ کی آمد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر نے بارشوں اور بارف باری کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کا خطہ موسمیاتی،ارضیاتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں سے ایک ہے۔یہ علاقہ انتہائیActiveفالٹ لائنز پر آباد ہے اس کے علاوہ فلیش فلڈز،دریائی سیلاب، شدید بارش و برفباری عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2005کا زلزلہ ہو یا1992،2010کے بعد2014کا سیلاب یا 2019میرپور کا زلزلہ ہو یہ خطہ متاثر ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری اور بارشوں کے دوران سلائیڈز کی وجہ سے تقریبا تمام میجرز سڑکوں پر آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کو بروقت اور بہتر پلاننگ سے آمدورفت کے لئے بحال رکھا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں بالعموم اور خصوصا مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے اندر املاک کو نقصان پہنچا۔ حالیہ برفباری کے دوران 8قیمتی جانوں کا ضیاع ہوااور 88مکانات مکمل طور پر جبکہ221 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔اس کے علاوہ 4عارضی شیلٹرز،26دوکانات اور دیگر کاروباری ذرائع کابھی نقصان ہوا۔
واپس کریں