دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 14ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے مجموعی طور پر 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ لیے۔پارلیمنٹ سے آصف علی زرداری نے 255 ووٹ لیے، سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔ آصف علی زرداری پاکستان کی تاریخ کے پہلے سویلین صدر ہیں جو دوسری مرتبہ اس عہدے پہ منتخب ہوئے۔
پنجاب اسمبلی میں آصف علی زرداری کو 246 ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔سندھ اسمبلی میں آصف علی زرداری کو 58 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں محمود اچکزئی کو 40 اعشاریہ 80 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ آصف علی زرداری کو 7 اعشاریہ 62 الیکٹورل ووٹ ملے۔بلوچستان اسمبلی میں آصف زرداری نے تمام 47 ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود خان اچکزئی کوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔
واپس کریں