دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر حکومت اور ہاشو گروپ کے درمیان آزادکشمیر کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ٹیوٹا کے تحت مفاہمت کی دو یاداشتوں پر دستخط ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیئرمین واپڈا کی ملاقات
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 12مارچ 2024ئ۔حکومت آزادکشمیر اور ہاشو گروپ کے درمیان آزادکشمیر کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ٹیوٹا کے تحت مفاہمت کی دو یاداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے. ایم او یوپر چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ اور ہاشو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب اے گردیزی جبکہ دوسرے معاہدہ پر چیئرمین ٹیوٹا اور ہاشو گروپ کے حکام نے دستخط کئے. مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب جموں و کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوئی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق, موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور, وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف خان, ڈپٹی چیئرمین/سی ای او ہاشو گروپ مرتضیٰ ہاشوانی, سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ہاشو گروپ کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین/سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی نے وفد کے ہمراہ جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور, وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن, چیئرمین ٹیوٹا اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔مرتضیٰ ہاشوانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے آزادکشمیر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا.۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت, ہائیڈل پاور اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ٹیوٹا اور ہاشو گروپ کے درمیان معاہدہ سے نوجوان فنی تربیت حاصل کر کے آسانی سے روزگار حاصل کر سکیں گے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ہاشو گروپ اور حکومت آزادکشمیر کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں سے آزادکشمیر میں تعلیم، سیاحت سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی.انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہے اور اس میں خاص طور پر ہنر مند نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہاشو گروپ اور حکومت آزادکشمیر کے باہمی اشتراک سے دیگر سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کے اقدامات کریں گے۔ ہاشو گروپ کے سی ای او مرتضی ہاشوانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق اور چیئرمین واپڈالیفٹنٹ جنرل (ر) سجاد غنی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

واپس کریں