دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کاسنگ بنیاد
No image مظفرآباد(پ ر)ڈائریکٹر جنرل ایس سی او SCOمیجر جنرل عمر احمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر میرپور کے بعد مظفرآباد اور راولاکوٹ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کے لیے اقدامات ،مظفرآباد میں گزشتہ روز سیکٹر کمانڈر آزادکشمیر کرنل محمدرشید خان نے چیئرمین ریڈ فاونڈیشن پروفیسر غلام مصطفی کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا ۔جبکہ پونچھ میں پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل میرپور میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی کامیابی کے بعد مظفرآباد اور راولاکوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ دوسرا اور تیسرا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے ،مظفرآباد میں آغاز کیا جارہا ہے جبکہ راولاکوٹ میں پارک تکمیل کے آخری مرحلہ میں ہے ۔پونچھ یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک سے قائم کیے جانے والے اس پارک میں 15 سے زیادہ کمپنیز جبکہ 25 سے زائد فری لانسر ز کو رجسٹریشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت استقبالیہ کے علاوہ جدید کانفرنس روم میٹنگ روم کانفرنس ہال سیمینار ہال ورکشاپ اور ٹریننگ کے علاوہ سوشل نیٹ ورک کی سہولیات موجود ہیں خواتین کے لیے الگ سے کمرے اور کیبن بنائے گئے ہیں ۔اس پارک میں مہمانوں کے لیے کیفے ٹیریا کچن اور نماز کے لیے مخصوص جگہ متعین کی گئی ہے جبکہ زوم میٹنگز کی بھی مکمل سہولیات دستیاب ہیں سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کی جانب سے آئی پارک میں تیز ترین انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔پارک کا افتتاح جلد متوقع ہے جس کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر اور باغ میں بھی اس نوعیت کے پارک بنا ئے جائیں گے ۔آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے پارک بننے سے آزاد کشمیر میں نہ صرف یہ کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک بڑی صنعت کے طور پر متعارف ہونے جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع بھی میسر ائیں گے اور اس کا تمام کریڈٹ SCOکو جاتا ہے۔
واپس کریں