دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے ای الیون اسلام آباد کے بیس گودام میں گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش22ہزارپانچسو ٹن ، وزیر خوراک اور چیف سیکرٹری نے گودام اور ملحقہ پلاٹ کا معائینہ کیا
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 14 مارچ 2024۔آزادجموں و کشمیر کے وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم اور چیف سیکرٹری داد محمد بڑیچ نے بیس گودام ای الیون اسلام آباد کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر خوراک عبدالحمید کیانی نے وزیر خوراک چوہدری اکبر ابرہیم اور چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سردار محمد طارق ،ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد قمر ،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق اور سٹوریج آفیسر سردار ثاقب بھی موجود تھے ۔وزیر خوراک اور چیف سیکرٹری نے بیس گودام سے ملحقہ پلاٹ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خوراک اور چیف سیکرٹری نے گوداموں کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے گندم کے معیار کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے گندم ذخیرہ کرنے اور اسکی ترسیل کے نظام کا بھی جائزہ لیا ۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ گندم ذخیرہ کرنے اور اسکی ترسیل کے نظام کو مربوط بنایا جائے اور معیار کو برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو آٹے کی معیاری سپلائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر خوراک عبدالحمید کیانی نے وزیر خوراک اور چیف سیکرٹری کو بیس گودام سے ملحقہ پلاٹ میں نظامت اعلی خوراک کے دفاتر قائم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ اس بیس گودام میں بائس ہزار پانچ سو ٹن گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ گندم کی سالانہ ایلوکیشن 3 لاکھ ٹن ہے جس میں سے دو لاکھ نوے ہزار ٹن مل چکی ہے ۔
واپس کریں