دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور پولیٹیکل قونصلر رقیے کمورکو سے ملاقات
No image اسلام آباد( پ ر) 14مارچ 2024۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر انداز میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ یورپی یونین کے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات ہیں۔ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک حل طلب مسئلہ ہے۔دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس لئے یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور پولیٹیکل قونصلر رقیے کمورکو سے ایوان صدر کشمیر ہاس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے مزید کہا کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے اور مسئلہ کشمیر پرپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 16مارچ بروز ہفتہ کومیرپور سے پورے آزادکشمیر میں باضابطہ طور پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گئے۔ 16مارچ بروز ہفتہ کو صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور میں سول سوسائٹی میرپور کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے جانے والے افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گئے۔
واپس کریں