دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی مزید6آزادی پسند جماعتوں پہ پابندی لگا دی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ)ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی مزید6آزادی پسند جماعتوں پہ5سال کے لئے پابندی لگا دی۔ ان جماعتوں میں لبریشن فرنٹ، پیپلز فریڈم لیگ اور پیپلز لیگ بھی شامل ہیں۔ہندوستانی حکومت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بیان میں بتایا کہ مرکز کی مودی حکومت نے جموںکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) (محمد یاسین ملک دھڑے) کو اگلے پانچ سالوں کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کالعدم تنظیم جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرے گا اسے سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کو پانچ سال کے لیے ایک غیر قانونی تنظیم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ تنظیم نے دہشت گردی کے ذریعے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دے کر ہندوستان کی سا لمیت کو خطرے میں ڈالا۔ مودی حکومت دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں اور تنظیموں کو نہیں بخشے گی۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مطابق، وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پیپلز لیگ (جے کے پی ایل) کے چار دھڑوں کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ اس میں جے کے پی ایل(مختار احمد وازہ)، جے کے پی ایل(بشیر احمد ٹوٹا)، جے کے پی ایل(غلام محمد خان) اور جے کے پی ایل(عزیز شیخ) یعقوب شیخ تنظیمیں شامل ہیں۔
واپس کریں