دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی پارلیمنٹ کے الیکشن 19اپریل سے 7 مراحل میں کرانے کااعلان
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ)ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے الیکشن سات مراحل میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 19اپریل سے یکم جون تک منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی چار ریاستوں سکم، اڈیشہ، اروناچل پردیش اور آندھرا پردیش میں اسمبلی کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن یا لوک سبھا کی نشستوں کے الیکشن کرانے کا اعلان نہیں کیا گیا۔لوک سبھا کے کل543حلقے ہیں۔ہندوستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد96کروڑ 88لاکھ ہے۔نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو، تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو، چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 13 مئی کو ہوگی،پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی، 6ویں مرحلے کی ووٹنگ 25 مئی کو ہو گیساتویں مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔ اس الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی ' این ڈی اے' اتحاد کے ذریعے تیسری بار وزیر اعظم بننے کی کوشش میں ہیں جبکہ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتیں اپنا اتحاد مضبوط کر رہی ہیں۔
واپس کریں