دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلام فوبیا کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور
No image نیویارک(کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلام فوبیا کے خلاف چین کے تعاون سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہو گئی ہے ۔ پاکستان کی اس قرار داد پہ193رکنی جنرل اسمبلی میں 115ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ کسی ملک نے بھی اس کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا، تاہم44ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں بھارت، برازیل، فرانس، جرمنی، اٹلی، یوکرین اور برطانیہ شامل ہیں۔دنیا بھر میں اسلام کے خلاف نفرت کی بنیاد پر کاروائیوں، سرگرمیوں کے تدارک کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس قرار داد کی منظور اہم اقدام ہے۔
واپس کریں