دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کے مسلمان جمہوریت چاہتے ہیں تونیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔ ہندوستانی وزیر داخلہ امت شاہ کابیان
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ)ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کے مسلمان جمہوریت چاہتے ہیں تو وہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے الیکشن میں کشمیر کی تین جماعتوں، نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔امت شاہ نے نئی دہلی میں ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی پارلیمنٹ کی سیٹوں پہ الیکشن ستمبر سے پہلے کرائے جائیں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 35سال سے زائد عرصہ سے ہندوستان سے آزادی کی مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہلاک اور بڑی تعداد میں معذور ہو ئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبربوں کی نشاندہی بھی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف تقریبا دس لاکھ فوج و نیم فوجی دستے حالت جنگ کی طرف متحرک ہیں۔
واپس کریں