دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
رمضان پیکج کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑہانا پاکستان حکومت کاخوش آئند اقدام ، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کا لیگی رہنمائوں کے ہمراہ مظفر آباد میں یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ
No image مظفر آباد(پ ر)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے مرکزی حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان پیکج کا دائرہ کار آزاد کشمیر میں بڑھنے اور عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اس سال رمضان ریلیف پیکج 7ارب سے بڑھا کر 12.5ارب کر دیا ہے اور اس کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا ہے حکومت پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر سمیت آزاد جموں و کشمیر میں پھیلے نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک پہنچا رہی ہے بلاشبہ یہ ایک فلاحی اور مثالی اقدام ہے جس سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا اور یہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انتظامیہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق آزاد کشمیر کے غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مظفر آباد میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزیرحکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، فرحت علی میر، مئیر میونسپل کارپوریشن سکندر گیلانی، انجم زمان اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایریا منیجر ظہیر تنولی نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) شاہ غلام قادر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے عوا م کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کے خصوصی پیکج کے تحت عوام کو 19 بنیادی اشیائخوردونوش بشمول آٹا،گھی،خوردنی تیل، چینی،دال چنا،سفید چنے،بیسن، کھجورر، چاول، چائے، مصالحہ جات،دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔جنرل صارفین کیلئے 1000سے زائد اشیاء پر بھی 15فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی ہیں جن کی لسٹیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے تما م سٹوروں میں آویزاں کی گئی ہیں اوررمضان المبارک کے دوران اشیائخوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے عوام کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اور انکو انکی دہلیز پر معیاری اور سستی اشیائکا حصول ممکن ہوگا۔رمضان کے دوران آزاد کشمیر بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز عوام کی خدمت کیلئے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
واپس کریں