دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی وزیر دفاع کی آزادکشمیر کے حوالے سے ہرزہ سرائی پر ہندوستانی حکومت کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ خواب میں چھیچھڑے دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی) 29مارچ 2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہندوستان میں انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کی ساری ڈاکٹرائن پاکستان کی نفرت, تعصب اور کشمیر کے حوالے سے بغض کی پالیسی پر پوری شدومد سے بیانات دینا ہیں. 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد بھارتی جارحیت کو کشمیری عوام, پاکستانی عوام اور دنیا بھر کی مہذب اقوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے. مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں, جبری گمشدگیاں, عزت کی پامالیاں روز کا معمول بن چکی ہیں. بھارتی وزیر دفاع نے آزادکشمیر کے حوالے سے جو ہرزہ سرائی کی ہے اس پر ہندوستانی حکومت کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ خواب میں چھیچھڑے دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن کشمیریوں کے جذبے اور عزم کو دنیا دیکھ چکی ہے. اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کشمیریوں کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنے دفاع کی خاطر مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی جب چاہیں بھارتی غاصب قوت کے خلا ف اپنا حق دفاع استعمال کر سکتے ہیں. کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن اپنی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا. پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور آرزوں کا محور و مرکز ہے. موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے. صحافی قلم, سوچ اور زبان سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں. ہم سب ملکر ریاست کی ترقی, کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھیں گے. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور, وزرا حکومت چوہدری اظہر صادق, راجہ محمد صدیق خان, نثار انصر ابدالی,راجہ فیصل ممتاز راٹھور, سردار محمد جاوید ایوب, چوہدری اکبر ابراہیم, جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد اخلاق، سردار ضیا القمر, چوہدری یاسر سلطان, میاں عبدالوحید,محترمہ نثارا عباسی, محترمہ تقدیس گیلانی, سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اقدامات کی بدولت الحمدللہ ریاست کے عوام کا اعتماد سسٹم پر بحال ہوا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ گیارہ ماہ ہو چکے ہیں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزیراعظم یا کسی وزیر کی بدعنوانی کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا. انہوں نے کہا کہ نصف صدی کی خرابیاں درست کرنا آسان کام نہیں ہے. اللہ جانتا ہے کہ جس انداز میں میں اور میری کابینہ خرابیوں کو درست کرنے کے لئے لگے ہوئے ہیں جسم کا ایک ایک حصہ اسکی گواہی دے گا. وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کی رضا اور عوام کی خدمت کے لئے اس نظام کو مضبوط بنانا میرا مشن ہے. صاف نیت کے ساتھ کام کر رہا ہوں. آزادکشمیر سے مافیا راج کا خاتمہ کر دیا ہے. عوام کے ٹیکسوں پر نہ تو خود عیاشی کروں گا اور نہ ہی کسی کو کرنے دوں گا. وزیراعظم نے کہا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود ریاست کے وسائل کا استعمال صحیح طریقے سے کرنا ہماری ذمہ داری ہے. خواہ اس کی جو بھی قیمت ادا کرنا پڑے. انہوں نے کہا کہ جب میں نے سمجھا کہ میں اس نظام کی اصلاح نہیں کر سکتا تو اسی وقت ایک لمحہ نہیں لگاں گا خود چھوڑ کر چلا جاں گا لیکن جب تک حلف لیا ہے اس کی پاسداری آخری دم تک کروں گا. وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی نظم ونسق میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
واپس کریں