دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اپم اقدام ، پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد
No image لاہور۔ پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میںعدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل کرانے کا حکم بھی دیا۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ میں بھی پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کا یہ فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اہم اقدام ہے۔
واپس کریں