ہندوستان دہشت گردی کو ایک ریاستی آلہ کار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان ریاستی پالیسی کے تحت پاکستان اور کشمیر یوں کے خلاف دہشت گردی کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کر تے ہوئے اقوام متحدہ کی پابندیوں اور عالمی کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہندوستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا استعمال ترک کرے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے ڈھانچے ختم کئے جائیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے نام نہاد '' سرحد پار دہشت گردی'' کے جھوٹے بیانیہ کی کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس پر یقین کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے خلاف 'ڈوزر'' عالمی برادری کے سامنے پیش کئے جانے پر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم تیز کر دی ہے۔
واپس کریں