دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر، ہندوستانی سرحدی فوج کے ایک افسر نے خود کشی کر لی
No image جموں، 25 جولائی ( کشیر رپورٹ)ہندوستانی کی سرحدی فوج' بی ایس ایف' کے ایک افسر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے سروس ہتھیار سے فائر کر کے خود کشی کر لی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کے خلاف گزشتہ تین دہائیوں سے آزادی کی مسلح مزاحمتی تحریک کے دوران اب تک سینکڑوں کی تعداد میں ہندوستانی فوجی خود کشی کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ کے قریب ہندوستانی فوج تعینات ہے ۔اس کے علاوہ آئے روز ہندوستانی فوج باہمی لڑائیوں میں بھی ہلاک ہو جاتے ہیں اور باہمی جھگڑوں میں مارے جانے والی ہندوستانی فوجیوں کی تعداد میں سینکڑوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک سب انسپکٹر نے پیر کو جموں کے ایک سرحدی علاقے میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔رام دیو سنگھ کو خون میں لت پت پایا گیا اور اس کا ذاتی حملہ کرنے والا ہتھیار اس کے پاس سے ملا جب ایک جونیئر رینک کا سپاہی صبح 6.35 بجے کے قریب اس کے کمرے میں پہنچا۔اس کا تعلق 12ویں بٹالین سے تھا اور وہ بی ایس ایف کی ایک پلاٹون کی کمانڈ کر رہا تھا۔فوجی حکام کے مطابق اس نے اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔رام دیوسنگھ کا تعلق راجستھان کے سیکر ضلع سے بتایا جاتا ہے۔
واپس کریں