دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ّآزاد کشمیر کے پرچم پہ پابندی کابیان، زید حامد کے خلاف قانونی کاروائی اور آزاد کشمیر داخلے پر پابندی عائید کرنے کا مطالبہ
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) کشمیر کے عوامی حلقوں نے آزاد کشمیر کے پرچم پر پابندی لگانے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے ایک پروپیگنڈہ کار زید حامد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور زید حامد پر آزاد کشمیر داخلے پر پابندی عائید کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر کی کئی اہم عوامی اور سیاسی شخصیات نے بھی زید حامد کے اس بیان کو نفرت اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کا ّ آرٹیکل257کشمیریوں کی رائے کو مقدم قرار دینے کا آئینی عہد ہے، آزاد کشمیر کے پرچم پر پابندی کا مطالبہ حریت پسند کشمیریوں کی توہین اور آرٹیکل257کی پامالی کے مترادف ہے، زید حامد کے خلاف اس معاملے پہ قانونی کاروائی ہونی چاہئے، زید حامد پر آزاد کشمیر داخلے پہ پابندی کا اعلان بھی ہونا چاہئے۔
واپس کریں