دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان اور ان کی پارٹی کی مزید ایک غیر اخلاقی حرکت ، پاکستان مخالف حرکات پہ ہندوستان میں عمران خان کی تعریفیں
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج کا ایک ریٹائرڈ میجر گورو آریا سوشل میڈیا پہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مشہور ہے،گزشتہ کچھ عرصہ سے ریٹائرڈ میجر گورو آریا تحریک انصاف اور عمران خان کی پاکستان مخالف مہم کو زور و شور سے بیان کر رہا ہے۔ ریٹائرڈ میجر گورو آریا نے کچھ ہی عرصہ قبل عمران خان کی اس بات پہ تعریف کی کہ عمران خان اور اس کے حامیوں نے پاکستانی فوج کے خلاف جو پرووپیگنڈہ مہم چلائی ہے، وہ کام ہندوستان اربوں روپے خرچ کر کے بھی نہیں کر سکتا تھا۔
اب ہندوستانی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورو آریا نے اب اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پہ عمران خان کے ایک مظاہرے کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں تحریک انصاف نے وزیر اعظم پاکستان ، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی تصویر والا ایسا بورڈ بنایا ہے جس پہ تین جوتے تینوں کی تصویر پہ لگائے جاتے ہیں۔ ریٹائرڈ میجر گورو آریا کی یہ وڈیو انڈیا میں وائرل ہوئی ہے اوتین لاکھ سے زائد افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے سیاست میں غیر اخلاقی انداز کو فروغ دیتے ہوئے عوام میں بھی نفرت اور انتشار کو فروغ دیا ہے۔ ہندوستان میں پاکستان مخالف عناصرعمران خان کی ایسی حرکات کو خوب مزے سے اپنے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے مزے لیتے ہوئے بیان کر رہے ہیں۔
ہندوستانی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورو آریا کے ٹوئٹر اکائونٹ پہ پوسٹ کا لنک
https://twitter.com/majorgauravarya/status/1560273573582819329
واپس کریں